back to top

پریس ریلیزمری، اسلام آباد ایکسپریس وے پر ناقص انتظامات، وفاقی وزیر کا اظہار برہمی15دنوں میں واضح بہتری لانے کی ہدایت، ہر ماہ خود دورہ کرونگا:عبدالعلیم خانغیر قانونی پارکنگ اور تعمیرات ختم کرائیں،مری ایکسپریس وے کوایم ٹیگ پر لانے کا فیصلہاسلام آباد۔یکم مئی:۔۔۔مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر صفائی ستھرائی، پارکنگ، غیر قانونی راستوں اور دیگر بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے حکام اور موٹروے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں ان تمام امور پر واضح بہتری نظر آنی چاہیے جس کے فالو اپ کی انہیں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اسلام آباد،مری ایکسپریس وے کے دورے کے دوران موجودہ صورتحال پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو یہاں بہترین انتظامات ملنے چاہئیں، ٹول پلازے پر لگنے والی قطاروں کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایات جاری کیں کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کی طرح مری ایکسپریس وے کو بھی ایم ٹیگ سے منسلک کیا جائے تاکہ مسافر رکے بغیر اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے مری ایکسپریس وے پر اجازت کے بغیر بننے والے راستوں کو فوری طور پر بند کرنے،موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے بغیر رکاوٹ داخلے کو روکنے اور دیگر امور پر مربوط پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔دورے پر اُن کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے حکام کو ہدایات دیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ اس ایکسپریس وے کا خود دورہ کریں گے جہاں حفاظتی باڑ کے ٹوٹنے،ایکسپریس وے کے دونوں اطراف باقاعدہ لائننگ اور خوبصورتی سمیت دیگر معاملات کو دیرپا بنیادوں پر حل ہونا چاہیے،اسی طرح سیزن کے دوران رش کے دنوں میں موجودہ ٹول پلازے پر خصوصی بندوبست کیا جائے جبکہ اسلام آباد سے مری “ریسٹ ایریاز”کو بھی ضروری سہولیات سے مزئین کریں تاکہ دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو آرام کرنے کا موقع مل سکے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات نے خود کئی مقامات پر رک کر مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لئے موقع پرہی احکامات جاری کیے۔ شہریوں اور سیاحوں نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا مختلف جگہوں پر خیر مقدم کیا اور اُن کے اقدامات کو سراہا اور اُن کے ساتھ تصاویر بھیبنوائیں۔ ٭٭٭

Hot this week

Azma Bokhari Extends Congratulatory Message to Court Reporters Association Leaders

LAHORE, Feb 01: Punjab Minister for Information and Culture,...

Local Craftsman Polishes and Displays Wooden Furniture to Attract Customers

A dedicated worker is seen meticulously polishing and arranging...

People Browse Vintage Books at a Popular Saddar Locale

In Karachi's bustling Saddar area, a roadside stall has...

World Bank President Commends KP’s Heritage Conservation at Julian Buddhist Monastery

KHANPUR, Feb 01: World Bank President Ajay Banga visited...

Topics

spot_img

Related Articles

Popular Categories

spot_imgspot_img